You are currently viewing ارشد شریف کی کار سے فائرنگ کی گئی، کینین پولیس کی نئی رپورٹ

ارشد شریف کی کار سے فائرنگ کی گئی، کینین پولیس کی نئی رپورٹ

نیروبی (ڈیسک) پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے کینین میڈیا نئی پولیس رپورٹ سامنے لے آیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ روکے جانے پر کار سے جی ایس یو آفیسرز پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ سے ایک کانسٹیبل زخمی ہوا جس کے بعد جوابی فائرنگ کی گئی۔ کینین میڈیا کے مطابق ‎نیروبی میں ارشد شریف کی میزبانی خرم احمد کر رہے تھے، واقعے کے دن ارشد شریف اور خرم احمد نے ‎نیروبی سے کچھ دور کاموکورو میں واقع انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں وقت گزارا تھا، کینین میڈیا کے مطابق ‎پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر خرم احمد نے 26 کلو میٹر دور ٹنگا میں مقیم نقار احمد نامی پاکستانی کو فون کیا، نقار احمد نے خرم احمد کو گاڑی اپنے گھر کی طرف لانے کا کہا۔ کینین میڈیا نے پولیس کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جب گاڑی نقار احمد کے گھر پہنچی اس وقت تک ارشد شریف انتقال کرچکے تھے۔