You are currently viewing ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل

ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل

اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج عبدالشکور پراچہ انکوائری کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد حامد انکوائری کمیشن کے رکن ہوں گے۔ انکوائری کمیشن ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کر کے وفاقی حکومت کو 30 دن میں رپورٹ جمع کروائے گا۔ انکوائری کمیشن پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔