You are currently viewing ارشد شریف کیس: سلمان اقبال کو شامل تفتیش کرنا چاہیے، ترجمان پاک فوج

ارشد شریف کیس: سلمان اقبال کو شامل تفتیش کرنا چاہیے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا ہےکہ ارشد شریف کیس میں سلمان اقبال کو پاکستان لاکر شامل تفتیش کرنا چاہیے۔

سلمان اقبال نے شہبازگل کی گرفتاری کے بعد عماد یوسف کو کہا کہ ارشد شریف کو باہر بھیج دیا جائے۔ راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مرحوم ارشد شریف، دیگرصحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے بھی سائفر پر بات کی، اس کے باوجود ہمارے دل میں ارشد شریف سے متعلق کوئی نفرت نہیں ہے، ہم نے کہا بغیر ثبوت من گھڑت الزامات ادارے پر نہ لگائے جائیں۔ لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ میڈیا ٹرائل میں اے آر وائی چینل نے جھوٹے اور سازشی بیانیےکے فروغ میں کردار ادا کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 10 اگست کوپشاور ائیرپورٹ سے ارشد شریف دبئی کے لیے روانہ ہوئے، کے پی حکومت نے انہیں ائیرپورٹ تک مکمل پروٹوکول فراہم کیا، 5 اگست کو ارشد شریف سے متعلق کے پی حکومت کی طرف سے تھریٹ الرٹ جاری ہوا، اس تھریٹ الرٹ سےمتعلق سکیورٹی اداروں سے کوئی معلومات شیئرنہیں کی گئیں جس سےظاہر ہوتا ہے تھریٹ الرٹ مخصوص سوچ کے تحت جاری کیا گیا، تھریٹ الرٹ سے لگتا ہے ارشد شریف کو ملک چھوڑنے پر مجبور کرنا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ہم سب کو انکوائری کمیشن کا انتظار کرنا چاہیے، اپنے اداروں پر اعتماد رکھیں۔