You are currently viewing ارشاد رانجھانی کے بھائی سمیت دو ملزمان گرفتار، اسلحہ ،دستی بم، موٹرسائیکل برآمد

ارشاد رانجھانی کے بھائی سمیت دو ملزمان گرفتار، اسلحہ ،دستی بم، موٹرسائیکل برآمد

کراچی (ڈیسک) ایس آئی یو نے پولیس افسر کو زخمی کرنے، بینک،اے ٹی ایمز لوٹنے کی وارداتیں کرنے والے دو رہزنوں کو گرفتار کرلیا.

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان خالد حسین رانجھانی ولد بہادر خان رانجھانی، عبدالقادر عرف مزاری خان چانڈیو ولد ہدیٰ خان چانڈیو سے ایک دستی بم ، ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، پولیس کے مطابق ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کافی عرصہ سے مبینہ ٹاؤن، گلستان جوہر، عزیز بھٹی، شارع فیصل، سچل، سکھن، لانڈھی، الفلاح، کھوکھراپار، ناظم آباد ، گزری، بوٹ بیسن، ملیر کینٹ و دیگر علاقوں میں بینکوںاور اے ٹی ایمز لوٹنے کے علاوہ ڈکیتی کی وارداتیں کرتے رہے ہیں، پولیس کے مطابق ملزم خالد رانجہانی نے 2020 میں شاہ لطیف ٹاؤن میں اے ایس آئی کو گولی مار کر زخمی کیا تھا۔ ملزمان اس سے قبل متعدد بار ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان سے برآمد شدہ موٹر سائیکل پنچ شدہ ہے جس کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ملزم خالد رانجھانی کا بھائی ارشاد رانجھانی دوران ڈکیتی سکھن کے علاقے میں ہلاک ہوا تھا۔