You are currently viewing ارجنٹائن کی معذرت کے بعد برازیل کوپا امریکا کی میزبانی کرے گا،برازیل کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی

ارجنٹائن کی معذرت کے بعد برازیل کوپا امریکا کی میزبانی کرے گا،برازیل کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:04/06/2021 15:55
  • Reading time:1 mins read

برازیلیا(ڈیسک)ارجنٹائن کی معذرت کے بعد 2021 کوپا امریکا کی میزبانی برازیل کرے گا۔

یہ ٹورنامنٹ رواں ماہ ارجنٹائن میں شیڈول تھا مگر کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافے کے پیش نظر ارجنٹائن نے ایونٹ کی میزبانی سے معذرت کر لی تھی۔ ساﺅتھ امریکن فٹ بال کنفیڈریشن نے تصدیق کی ہے کہ برازیل شیڈول کے مطابق کوپا امریکا کی میزبانی کرے گا۔ ٹورنامنٹ کا 47 واں ایڈیشن 13 جون سے شروع ہو گا جس میں دس ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ برازیل کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی جبکہ دیگر ٹیموں میں کولمبیا، ایکواڈور، پیرو، وینزویلا، ارجنٹائن، بولیویا، چلی، پیراگوئے اور یوروگوئے شامل ہیں۔ ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں ارجنٹائن، بولیویا، یوروگوئے، چلی اور پیراگوئے جبکہ گروپ بی میں برازیل، کولمبیا، وینزویلا، ایکواڈور اور پیرو شامل ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں ارجنٹائن اور چلی جبکہ دوسرے میچ میں پیراگوئے اور بولیویا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ہر ٹیم چار گروپ میچ کھیلے گی اور ٹاپ آٹھ ٹیمیں ناک آﺅٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔