You are currently viewing ارجنٹائن کیخلاف میچ میں زخمی سعودی فٹبالر کے جبڑے اور چہرے کی سرجری

ارجنٹائن کیخلاف میچ میں زخمی سعودی فٹبالر کے جبڑے اور چہرے کی سرجری

  • Post author:
  • Post category:دنیا / صحت / کھیل
  • Post last modified:24/11/2022 15:32
  • Reading time:1 mins read

ریاض (ڈیسک) قطر میں ارجنٹائن کے خلاف میچ کے دوران زخمی ہونے والے سعودی فٹبالر یاسر الشھرانی کو سعودی عرب بھجوا کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبالر یاسر الشھرانی کو حمد میڈیکل سٹی سے ریاض کے نیشنل گارڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ یاسر الشھرانی نے ویڈیو پیغام جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ میں خیریت سے ہوں، اللہ تعالی آپ سب کو صحت و عافیت سے رکھے، آپ لوگوں کی دعائیں میرے لیے بڑا سرمایہ ہیں، سعودی عوام کو ارجنٹائن سے فتح مبارک ہو۔ واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے دوران ارجنٹائن کے خلاف اہم میچ میں یاسر الشھرانی سعودی گول کیپر محمد العویس سے ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں ان کا جبڑا اور چہرے کے بائیں جانب کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کا علاج تاحال جاری ہے۔ یاد رہے کہ مذکورہ میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے 2 گول سے اَپ سیٹ شکست دی تھی۔