You are currently viewing ارب پتی برطانوی شخص اور رئیلیٹی ٹی وی اسٹار ڈینی لیمبو کا قبول اسلام

ارب پتی برطانوی شخص اور رئیلیٹی ٹی وی اسٹار ڈینی لیمبو کا قبول اسلام

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے ارب پتی کاروباری شخص اور رئیلیٹی ٹی وی اسٹار ڈینی لیمبو نے قبول اسلام کے بعد عمرہ بھی ادا کرلیا۔
انسٹاگرام اسٹوریز پر مکہ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈینی لیمبو نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا۔
ڈینی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جرنی 2 مکہ کے نام سے جھلکیاں شیئر کی گئی ہیں جس میں انہیں عمرہ ادائیگی کے لیے حرم میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس دوران ڈینی آبدیدہ بھی ہوگئے۔

ڈینی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ”آپ کو نہیں معلوم ہوتا آپ کو زندگی کب کس راستے پر لے جائے؟ میں کاروباری میٹنگ کے لیے سعودیہ گیا تھا لیکن وہ میٹنگ جلدی ختم ہوگئی، مجھے ایک شخص ملا جو مجھے مکہ لے گیا اس کے بعد میرے روحانی اور جذباتی سفر کا آغاز ہوا، اب میں لندن ایک نومسلم کے طور پر واپس آیا ہوں“۔

ڈینی لیمبو نے باسط نامی شخص کے ساتھ ایک سیلفی بھی شیئر کی جس میں انھوں نے باسط کو بھائی کہتے ہوئے لکھا تھا کہ ”مجھے زندگی گز ارنے کا اصل مقصد سکھانے کا شکریہ“۔

ڈینی نے انسٹاگرام اسٹوریز پر احرام پہنے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مسلم دوستوں کی جانب سے مبارکباد دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
کچھ عرصہ قبل ڈینی لیمبو کا اصل نام ڈینی کیرن تھا لیکن اسپورٹس کار لیمبرگینی سے متاثر ہوکر انھوں نے اپنا نام ڈینی لیمبو رکھ لیا تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7