You are currently viewing ارب تاجر بیٹی کی تاریخ ساز شادی کی تیاریوں میں مصروف

ارب تاجر بیٹی کی تاریخ ساز شادی کی تیاریوں میں مصروف

دبئی (نیوز ڈیسک) بھارت کی ارب پتی پوپلے فیملی بیٹی کی شادی کو تاریخ ساز بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
پوپلے فیملی کی تقریب 24 نومبر کو دبئی میں ہوگی جس کے لیے بوئنگ 747 کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
تقریب میں بالی ووڈ اور ہالی وڈ کی مشہور شخصیات، معززین، دوست اور فیملی کے افراد سمیت 1000 سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
مہمانوں کو لیکر بوئنگ 747 طیارہ دبئی سے ٹیک آف کرے گا اور 3 گھنٹے تک سفر کرکے عمان جائے گا۔
شادی سکھ روایات اور رسومات کے مطابق انجام دی جائے گی، چونکہ طیارے میں آگ کے ساتھ کچھ رسومات نہیں کی جا سکتیں لہٰذا وہ شادی کے دن ہوٹل میں ادا کی جائیں گی۔
دلہن ودھی کے والد دلیپ پوپلے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کو 2023 کی سب سے مشہور شادی بنانا چاہتے ہیں۔
دلیپ پوپلے نے کہا کہ اس عظیم الشان شادی کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں داخلے کے طور پر بھیجا جائے گا کیونکہ یہ اس خطے میں آسمان پر ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی شادی ہے۔
یاد رہے کہ پوپلے خاندان متحدہ عرب امارات اور بھارت میں زیورات اور ہیروں کی دکانوں کا مالک ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7