ممبئی (ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ اداکار کو اپنی نا کامی تسلیم کر نی چاہیئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کترینہ کیف نے کہا کہ فلم’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘کی ناکامی کو اداکار عامر خان کی جانب سے تسلیم کرنا یقینناً قابل تعریف اقدام ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ما ضی میں سلمان خان،شا ہ رخ خان اور رجنی کانت جیسے بڑے اداکار بھی اپنی ناکا میوں پر بات کرچکے ہیں۔ اداکارہ کا ماننا ہے کہ اس کے لئے اداکار اور فلمساز دونوں کو بڑے حوصلے کے ضرورت ہوتی ہے۔