You are currently viewing اداکار فیروز کے ساتھ کام میں دلچسپی نہیں، اقرا عزیز

اداکار فیروز کے ساتھ کام میں دلچسپی نہیں، اقرا عزیز

کراچی(ڈیسک) پاکستانی ڈراموں، کمرشل اور ٹی وی شو زکی اداکارہ و ماڈل اقرا عزیز نے اپنے کام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فیروز خان کے ساتھ ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے، وہ ان کے ساتھ خود کو ایڈجسٹ نہیں کر سکتیں نہ وہ اس دوران بہتر اور مطمئن محسوس کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو اپنے بارے میں فیصلے کرنے کا مکمل اختیار ہوتا ہے، میرا یہی فیصلہ ہے، جو مجھے اچھا لگا وہی میں نے کیا۔
بالی ووڈ کی فلموں میں آفر سے متعلق ان سے پوچھا گیا تو انھوں نے بتایا کہ مجھے بولی ووڈ سے کوئی آفر نہیں ہوئی ۔ مجھے جھوٹ بولنا پسند نہیں، محض اپنی شہرت کے لیے غلط بیانی نہیں کر سکتی۔ میں اپنی زندگی اپنی مرضی سے جینے والی لڑکی ہوں۔
میرے شوہر یاسر حسین کی اپنی رائے ہے اور میری اپنی۔ ہم اس سلسلے میں ایک دوسرے پر کسی قسم کا دبائو نہیں ڈالتے اور نہ ہی اپنی مرضی دوسروں پر ٹھونستے ہیں۔