You are currently viewing اداکارعرفان خان 320کروڑ مالیت کے اثاثے چھوڑ گئے

اداکارعرفان خان 320کروڑ مالیت کے اثاثے چھوڑ گئے

ممبئی (ڈیسک)گزشتہ ہفتے دنیا سے رخصت ہونے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان نے اپنی فیملی کے لیے اثاثوں کی بڑی تعداد چھوڑی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عرفان خان کے نام 320 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں ، فلموں اور اشتہاروں کو ذریعہ معاش بنانے والے عرفان خان کا ممبئی میں ایک گھر ہے، اس کے علاوہ عرفان خان کا جوہو میں ایک فلیٹ بھی ہے۔عرفان خان نمایاں طور پر اپنے اثاثوں کی مالیت کے حساب سے زیادہ ٹیکس دیتے تھے۔ عرفان خان ایک فلم میں کام کرنے کا تقریباً پندرہ کروڑ معاوضہ لیتے تھے۔عرفان خان کسی اشتہار میں کام کرنے کے لیے چار سے پانچ کروڑ وصول کرتے تھے۔اداکار کے نام گاڑیوں کی بات کی جائے تو ان کے نام دنیا کے معروف برینڈ کی گاڑیاں ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.