You are currently viewing اداروں کے خلاف تقریر پر شہباز گل کے خلاف کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج

اداروں کے خلاف تقریر پر شہباز گل کے خلاف کراچی میں بغاوت کا مقدمہ درج

کراچی (ڈیسک) اداروں کے خلاف تقریر کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی کے تھانہ بریگیڈ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی پر محمد سعید نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ 772/22 میں بغاوت ایکٹ 153A . 500 . 505 اور 131 تعزیرات پاکستان سمیت 20 پیکا ایکٹ کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مدعی محمد سعید بی ہائنڈ جیکب لین کا رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ہیئر ڈریسر ہے۔ ایس ایچ او بریگیڈ خالد رفیق نے مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر شعبہ تفتیش کے حوالے کردی ہے۔

مقدمہ مدعی کے مطابق اس نے سوشل میڈیا پر شہباز گل کی تقریر سنی تھی جس میں شہباز گل نیوی، آرمی اور فضائیہ کے جوانوں کو چیف آف آرمی اسٹاف کے خلاف بغاوت پر اکسا رہا تھا۔ مدعی کے مطابق محب وطن پاکستانی ہونے کی وجہ سے اس نے شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کر نے کی درخواست دی۔