You are currently viewing اداروں کی نجکاری سے متعلق غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، فواد حسن فواد

اداروں کی نجکاری سے متعلق غلط پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، فواد حسن فواد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگراں وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کا کہنا ہے کہ اداروں کی نجکاری سے متعلق پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد حسن فواد نے کہا کہنگراں وزیر خزانہ کی وجہ سے 48 گھنٹوں میں قومی ایئرلائن کے لیے پیسوں کا انتظام کیا۔
انھوں نے کہا کہ نگراں حکومت کے اقدامات سے پی آئی اے کا آپریشن رواں دواں ہے، ایسی باتیں سننے کو ملیں کہ 3 ماہ میں پی آئی اے بند کر دیں گے، نجکاری کا کوئی ایجنڈا اس نگراں حکومت کا ہے تو یہ بات غلط ہے۔
فواد حسن فواد نے کہا کہ نجکاری کا عمل 2001 سے شروع ہوا، نجکاری کرنا ہمارا مینڈیٹ نہیں، ہمارا کام جاری مینڈیٹس آگے لے کر چلنا ہے، نگراں حکومت سے متعلق نجکاری کے معاملے پر غلط خبریں چلائی گئیں۔
نگراں وزیر نے کہا کہ سابقہ حکومت نے نگراں حکومت کو اختیارات دیئے، نجکاری کے عمل کے ہر مرحلے کا مقررہ وقت ہے، پی آئی اے کو جون سے سنگین مسائل کا سامنا رہا، جون سے جو کام نہیں ہو سکا وہ ہم نے 48 گھنٹوں میں کرلیا۔
فواد حسن فواد نے کہا کہ پی آئی اے کو فیول ملنا شروع ہو گیا، پروازیں معمول پر ہیں، ہم جو کر رہے ہیں اس کا اختیار ہمیں منتخب حکومت دے کر گئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.