You are currently viewing اختیارت کے ناجائز استعمال کےالزام میں  نیب نے نواز شریف کو طلب کر لیا

اختیارت کے ناجائز استعمال کےالزام میں نیب نے نواز شریف کو طلب کر لیا

لاہور (ڈیسک)نیب نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو بطور وزیراعظم اختیارات کے ناجائز استعمال  کے الزام  میں  تفتیش کے لئے  طلب کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 21 اپریل کو طلب کیا ہے۔

نیب کے مطابق نوازشریف نے بطور وزیراعظم اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے جاتی امراء تک سڑک تعمیر کرائی اور ان کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی۔

نیب کا کہناہےکہ نواز شریف کےحکم سے ضلع کونسل کےعوامی منصوبے بند کرنے پڑےجس سے عوام کا نقصان ہوا۔

نیب کی جانب سے میاں نوازشریف کو 21 اپریل کی صبح 11 بجے طلب کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نوازشریف سمیت مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز بھی اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.