چھتیس گڑھ (ڈیسک) بھارت کی ریاست میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا حیرت انگیز واقعہ پیش آ گیا، سرکاری افسر نے 21لاکھ لیٹر پانی ضائع کروا دیا۔
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں تعینات سرکاری اہلکار کا موبائل فون سیلفی لینے کے دوران پانی سے بھرے ڈیم میں گر گیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پہلے پہل تو افسر نے فون کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی خدمات حاصل کیں، ناکامی پر اس نے پورے ڈیم کا پانی نکالنے کا حکم دے دیا۔
اس مقصد کے لیے اس نے ایک پانی نکالنے کا پمپ بھی خریدا جس سے ڈیم کا پانی نکال کر قریبی واقع کھیتوں میں بہا دیا گیا۔
ایک اندازے کےمطابق 21لاکھ لیٹر پانی ضائع کر دیا گیا جس سے ڈیڑھ ہزار ایکڑ پر پھیلی فصلیں سیراب کی جا سکتی تھیں۔
میڈیا پر خبر آنے پر لوگوں نے سرکاری افسر پر ناراضی کا اظہار کیا، سرکاری اہلکار کے مطابق فون میں سرکاری ڈیٹا اور خفیہ معلومات تھیں جس کی وجہ سے اس نے یہ قدم اٹھایا۔
