You are currently viewing اختر حیات گنڈا پور نئے آئی جی خیبرپختونخوا تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اختر حیات گنڈا پور نئے آئی جی خیبرپختونخوا تعینات، نوٹیفکیشن جاری

پشاور (ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کو تبدیل کر کے اختر حیات گنڈا پور کو نیا آئی جی کے پی کے تعینات کر دیا گیا۔
پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد وفاقی حکومت نے آئی جی کے پی معظم جاہ انصاری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نئے آئی جی خیبرپختونخوا کے لیے تین ناموں کی سمری ارسال کی گئی تھی جن میں محمد سعید خان، اختر حیات گنڈاپور اور سہیل تاجک شامل تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے اختر حیات گنڈا پور کو نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اختر حیات گنڈا پور اس سے قبل ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے تعینات تھے۔ معظم جاہ انصاری کے چارج چھوڑتے ہی اختر حیات گنڈاپور عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7