اسلام آباد(ڈیسک)اداکار احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔
ہدایت کار حسیب حسن نے ان کی شادی کے ایک سال مکمل ہونےپر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی ۔ احد رضا میر اور سجل علی شادی کے بعد پہلی بارویب سیریز دھوپ کی دیوار میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے، جس کی دیگر کاسٹ میں منظر صہبائی، ثمینہ احمد، سویرا ندیم ، زویا ناصر، رضا طالش، زیب رحمان اور دیگر شامل ہیں ۔