لاہور(ڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ و آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ہفتہ کے روز پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف نے نواز شریف اور اپنے بیٹے سلمان شہباز سے فون پررابطہ کیا اور بات چیت کی ،شہباز شریف نے نواز شریف کی خیریت دریافت کی جبکہ نواز شریف نے بھی شہباز شریف کی کمر کی تکلیف بارے پوچھا اورملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
شہباز شریف نے بیٹے سلمان شہباز اور فیملی کے دیگر ممبران سے بھی فون پر بات کی اور ان کی خیریت دریافت کی،دریں اثنامسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے بھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے جلسے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، مریم اورنگ زیب نے شہباز شریف کو لاہور جلسے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پولیس کی جانب سے پارٹی رہنماﺅں کے گھروں پر چھاپے مار ے جا رہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما لاہور پہنچ چکے ہیں۔شہباز شریف نے دوران ملاقات مریم اورنگزیب کو مریم نواز کیلئے خصوصی پیغام بھی دیا۔