You are currently viewing احتساب عدالت: بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائیگا

احتساب عدالت: بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائیگا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا جو کل سنایا جائے گا۔
عدالت میں نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کی درخواست بریت کی مخالفت کی گئی تھی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث نیب تفتیشی افسر پر جرح نہ ہوسکی۔
وکیل عثمان ریاض گل نے بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر دلائل دیے۔
عدالت نے چیئرمین نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست غیرمؤثر قرار دے دی۔
فریقین کی بریت کی درخواست پر دلائل کے باعث توہین عدالت درخواست غیر مؤثر قرار دی گئی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.