You are currently viewing اثاثہ جات کیس میں گرفتار رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی ضمانت منظور

اثاثہ جات کیس میں گرفتار رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی ضمانت منظور

سکھر (ڈیسک)احتساب عدالت سکھر نے اثاثہ جات کیس میں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔

احتساب عدالت سکھر نے اثاثہ جات کیس میں سینیئر رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی ہے، احتساب عدالت نے خورشید شاہ کو 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں اسلام آباد میں بنی گالا کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.