نئی دہلی (ڈیسک)بھارت کی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی ثانیہ مرزا نامی مسلمان لڑ کی بھارتی فضائیہ میں بطور پائلٹ کام کرنے والی پہلی مسلمان خاتون بن جائیں گی۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق اتر پردیش کے گائوں جاسووار سے تعلق رکھنے والی ثانیہ مرزا بھارتی فضائیہ کی ریاست سے پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ہوں گی۔
دوسری جانب ثانیہ مرزا کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ گائوں میں رہنے والی ہر لڑکی کو متاثر کریں گی کہ وہ اپنے خواب پورے کرے۔
ان کے والد شاہد علی مرزا پور میں ٹی وی مکینک ہیںکا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی ہمیشہ سے آوانی چترویدی سے متاثر تھیں اور ان کی طرح بننا چاہتی تھیں۔
ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ میں فلائٹ لیفٹیننٹ آوانی چتریویدی سے متاثر تھی اور انہیں دیکھ کر میں نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) میں داخلہ لیا، میں امید کرتی ہوں کہ نوجوان نسل مجھ سے ایک نہ ایک دن متاثر ہو گی۔
واضح رہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے رواں برس انڈین فضائیہ میں خواتین پائلٹس کو تجرباتی اسکیم کے تحت مستقل طور پر ملازمت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
