اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اب معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن رانجھا کی سی سی پی او عمر شیخ پر غصہ کرنے کی وجہ ان کے گھر سے چوری کی گاڑیوں کی برآمدگی تھی۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سرکار ی افسر آپ کے غلام نہیں کہ آپ پارلیمنٹ کی کمیٹی میں بلا کر ان کی بے عزتی کریں۔انہوں نے کہا کہ آپ سوال کر سکتے ہیں ان کا کام آپ کو جواب دینا ہے ۔غصہ کرنے سے بہتر تھا چوری کی گاڑی نہ رکھتے۔