اسلام آباد(ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہے کہ سپریم کورٹ آئین کا دفاع کرے گا یا ماضی کے فیصلے برقراررہیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین توڑنے والے پرآرٹیکل 6لگتا ہے۔ اب امتحان سپریم کورٹ کا ہوگا۔ ملک میں آئین کو چوری کرنے کی کوشش کی گءی ہے۔ملک کا صدر، وزیر اعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکراور وزراء سازش کر کے آئین توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملک کے آئین کو توڑنے والے نام نہاد الیکٹڈڈ لوگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام دیکھنے چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ آئین کا دفاع کریگا یا ماضی کے فیصلے برقرار رہینگے۔ماضی کے فیصلوں کو عوام نے قبول نہیں کیا۔
