You are currently viewing ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلادن ختم:آسٹریلیا کے 2 وکٹوں پر 20 رنز

ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلادن ختم:آسٹریلیا کے 2 وکٹوں پر 20 رنز

ابو ظہبی(ڈیسک)ابوظہبی ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے  2 وکٹوں کے نقصان پر 20رنز بنالئے ۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا اور لنچ سے پہلے ہی آدھی ٹیم صرف 57 رنزپر پویلین واپس لوٹ گئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن حفیظ چوتھے ہی اوور میں مچل اسٹارک کا شکار بن گئے وہ صرف 4 رنز بناسکے جس کے بعد اظہر علی بیٹنگ کے لیے آئے اور فخرزمان کے ساتھ ملکر 52 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اس کے بعد آسٹریلین اسپنر ناتھن لیون نے کسی کی چلنے نہ دی اور وقفے وقفے سے تمام بلے بازوں کو پویلین واپس بھیجتے رہے۔

اظہر علی 15 رنز پر ناتھن لیون کا شکار بنے جب کہ اسپنر نے حارث سہیل، اسد شفیق اور بابر اعظم کو کھاتہ کھولنے کی بھی مہلت نہ دی۔

کپتان سرفراز اور فخر زمان نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہار دی ، ڈبیو کر نے والے فخر زمان اپنے پہلے سنچری سے صرف 6 رنز کے دوری پر آوٹ ہو گئے جبکہ سرفراز احمد نے بھی 94 کی شاندار اننگ کھیلی، بلال آصف 12، یاسر شاہ 28، محمد عباس 10 رنز بناکر آوٹ ہو گئے

پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے، پہلے میچ میں ان فٹ ہونے والے امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے جب کہ وہاب ریاض کی جگہ میر حمزہ کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دیا گیا۔

قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، فخر زمان، بلال آصف، یاسر شاہ، محمد عباس اور میر حمزہ پر مشتمل ہے۔

آسٹریلین ٹیم کی قیادت ٹم پین کررہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، ایرون فنچ، شان مارش، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، لیبسچگنی، مچل اسٹارک، پیٹر سڈل، ناتھن لیون اور جیمز ہولاند شامل ہیں۔

واضح رہے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلین بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کے ذریعے میچ ڈرا کرکے پاکستان کو یقینی فتح سے محروم کردیا تھا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.