اسلام آباد(ڈیسک) ابوظہبی سے آنے والی فلائٹ کے 104 مسافروں میں کورونا وائرس مثبت آگیا۔
ذرائع کے مطابق فلائٹ 209 مسافروں کو لے کر 28 اپریل کو اسلام آباد ایئرپورٹ پرآئی تھی،تمام مسافروں کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تمام مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لے کر این آئی ایچ بھجوائے گئے،تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی۔ ذرائع کے مطابق 209 مسافروں میں سے 104 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔