You are currently viewing ائیر مارشل (ر) ارشد ملک سی ای او پی آئی اے کے عہدے سے سبکدوش

ائیر مارشل (ر) ارشد ملک سی ای او پی آئی اے کے عہدے سے سبکدوش

اسلام آباد (ڈیسک)ائیر مارشل (ر) ارشد ملک سی ای او پی آئی اے کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق ائیر مارشل (ر) ارشد ملک تین سال کا کنٹریکٹ مکمل ہونے پر عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔ ائیر لائن حکام کے مطابق ائیر وائس مارشل عامر حیات کو قائم مقام سی ای او پی آئی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ائیر مارشل ارشد ملک 12 جولائی کو پاکستان ائیر فورس سے ریٹائر ہوچکے ہیں، انہیں 11 اکتوبر 2018 کو وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کا چیئرمین بنانے کی منظوری دی تھی جبکہ بعد ازاں 2 اپریل 2019 کو انہیں سی ای او تعینات کیا گیا تھا۔