You are currently viewing آمدن سے زائداثاثہ کیس: سینئر رہنما پی پی  خورشید شاہ مزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

آمدن سے زائداثاثہ کیس: سینئر رہنما پی پی خورشید شاہ مزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

سکھر (ڈیسک) آمدن سے زائد آثاثہ کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ   مزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ۔

آمدن  سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو  احتساب عدا لت سکھر میں پیش کیا گیا ، نیب کی جانب سے عدالت  خورشید  کی جسمانی ریمانڈ کی   میں اضافے کی استدعا کی گئی ،جس کے بعد خورشید کے وکیل نے اس کی مخالفت کی ، احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خورشید شاہ کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ احتساب عدالت نے حکم دیا کہ خورشید شاہ کو 14اکتوبر کو دوبارہ پیش کیاجائے۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، انہیں گزشتہ ماہ نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، جس کے بعد انہیں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 9 روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیا گیا تھا

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.