You are currently viewing آمدن سے زئد اثاثہ  جات کیس: خورشید شاہ   مزید 15 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

آمدن سے زئد اثاثہ جات کیس: خورشید شاہ مزید 15 روز ہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

 سکھر (ڈیسک)  احتساب عدالت نے آمدن سے زائد  اثاثی جات  کیس میں گرفتار پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید  خورشید شاہ  کے جسمانی ریمانڈ  میں مزید  15 روز کی توسیع  کر تے ہوئے  نیب کے حوالے کر دیا ۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکوٹرنے اب تک نیب کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کے فرنٹ مین اکرم خان کے اکاؤنٹ سے پچیس لاکھ روپے خورشید شاہ کے دواکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، خورشید شاہ کے بیٹے ایم پی اے فرخ شاہ بھی اب تک نیب آفس میں پیش نہیں ہوئے، پہلاج مل خورشید شاہ کا بزنس پارٹنر ہے، خورشید شاہ نیب سے مکمل تعاون نہیں کررہے ہیں، خورشید شاہ کے خاندان کے مطلوب افراد بھی نیب سے تعاون نہیں کررہے۔

نیب پراسیکوٹر نیب عدالت میں بزنس پارٹنر کے کاغذات پیش کردیئے اورکہا کہ تحقیقات جاری ہیں لیکن مزید 15 دن کا ریمانڈ دیا جائے، جس پرعدالت نے نیب پراسیکوٹرکی استدعا پرریمانڈ میں توسیع کردی اور 15 روزکے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ خورشید شاہ کو دوبارہ چار نومبر کو پیش کرنے کا حکم  بھی دیا گیا۔

سماعت سے قبل عدالت کے حکم پرڈاکٹرز کی ٹیم نے خورشید شاہ کا میڈیکل چیک اپ کیا، میڈیکل رپورٹ میں خورشید شاہ کی مجموعی حالت تسلی بخش قراردی گئی ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.