You are currently viewing آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات، تبادلہ خیال

آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے اہم ملاقات، تبادلہ خیال

لاہور (نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر چوہدری شجاعت حسین سے خیریت دریافت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کے اہم سیاسی امور اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کے اعلان پر بھی بات چیت کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کے موقع پر چوہدری سالک حسین اور چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.