You are currently viewing آصف زرداری کی مجبوریوں کا احساس ہے اس لئے گلہ نہیں کریں گے ، سعد رفیق

آصف زرداری کی مجبوریوں کا احساس ہے اس لئے گلہ نہیں کریں گے ، سعد رفیق

لاہور(ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کےسینئر  رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ  ہمیں آصف علی زرداری  کی مجبوریوں کا احساس ہے اس لئے گلہ نہیں  کریں گے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ملک میں نام نہاد حکومت بنائی جارہی ہے جس طرح عمران خان کے لیے دھاندلی کی گئی سب جانتے ہیں، بہروپیے کے روپ میں وزیراعظم ہاؤس تو چلے گئے لیکن یہ روپ زیادہ نہیں چلنے والا، حکومت گرانے کی کوشش نہیں کریں گے تاہم ہم دیکھیں گے کب کب گورنر ہاؤس کی دیواریں گریں گی

سعد رفیق نے کہا کہ دھاندلی اور دھونس کے ذریعے ہر کام کیا جارہا ہے، کوئی گولی چلا رہا ہے اور کوئی دھونس جما رہا ہے، کراچی میں تحریک انصاف کے ایم پی اے نے سڑک پر ایک شخص کو مارا لیکن کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر ملکی قرضے مت لینا تم اس کے خلاف تھے جب کہ ہم ایک کروڑ نوکری اور گھر بھی یاد کرواتے رہیں گے۔

سابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہمیں آصف زرداری کی مجبوریوں کا احساس ہے اس لیے گلہ نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی آئندہ ہمارا ساتھ دے گی ابھی بڑے مرحلے باقی ہیں جب کہ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں طے ہوا تھا کہ شہباز شریف وزارت عظمٰی کا الیکشن لڑیں گے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.