You are currently viewing آصف زرداری کا ضمنی بلدیاتی انتخاب میں کامیابی پر عوام سے اظہار تشکر

آصف زرداری کا ضمنی بلدیاتی انتخاب میں کامیابی پر عوام سے اظہار تشکر

کراچی (ڈیسک) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کے نمائندوں کی واضح برتری پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن بے نظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر 8فروری کو ہونے والے الیکشن کے لیے انتخابی مہم شروع کر دے۔
ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ 8فروری کا سورج بلاول بھٹو کی فتح کا پیغام لے کر طلوع ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے دل کراچی نے بھی جئے بھٹو کے نعرے پر لبیک کہہ دیا ہے، کراچی کے اہلیان نے ہمارے مخالفین کو مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللّٰہ مراد کی کامیابی کی صورت میں پیغام پہنچا دیا ہے۔ ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی 10میں سے 6نشستوں پر کامیاب ہو چکی ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.