You are currently viewing آصف زرداری پر الزام کیس میں شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

آصف زرداری پر الزام کیس میں شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

اسلام آباد (ڈیسک) سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کا الزام کیس میں شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی اور رہائی کے احکام جاری کر دیے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت کے موقع پر ان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی جانب سے درخواست برائے ضمانت بعد از گرفتاری پیش کی گئی ہے، اس سے قبل سیشن کورٹ نے محض ایک الزام کی بنا پر درخواست منظور نہیں کی، عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ نیوز چینل پر شیخ رشید کا بیان دکھایا گیا جس کی بنیاد پر مقدمہ درج ہوا۔
ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل سے دریافت کیا کہ آپ کو ثبوت ملے، تو انھوں نے بتایا کہ شیخ رشید اپنے بیان سے منحرف نہیں وہ اپنے بیان پر قائم ہیں، انھوں نے اپنے بیان میں غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کیا۔
ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ شیخ رشید نے وزیر داخلہ، وزیر خارجہ کو گالیاں دیں اور ایسے الفاظ استعمال کیے کہ میں عدالت میں انہیں دہرا نہیں سکتا۔ آزادی رائے کا حق ضرور ہے مگر اس کی حدود و قیود بھی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر شیخ رشید کہتے ہیں کہ آئندہ ایسی زبان استعمال نہیں کریں گے تو عدالت مناسب فیصلہ کر سکتی ہے۔
دلائل سننے کے بعد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، بعد ازاں جسٹس محسن اختر کیانی نے شیخ رشید کو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.