You are currently viewing آسکر 2020: امریکی ” جوکر ” کو جنوبی کوریا کے ”  پیرا سائٹ ” پیچھے چھوڑ دیا

آسکر 2020: امریکی ” جوکر ” کو جنوبی کوریا کے ” پیرا سائٹ ” پیچھے چھوڑ دیا

لاس اینجلس (ڈیسک) بہترین فلم کا آسکر ایوارڈجنوبی کوریا کے ’پیراسائٹ‘نے امریکی ‘جوکر ‘کوپیچھے چھوڑ تے ہوئے  اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ڈولبی تھيٹر میں 92 ویں آسکرز ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں جنوبی کوریا کے 2 خاندانوں کی رہائش پر مبنی فلم ’پیراسائٹ‘ نے ’جوکر‘ کو بھی پچھاڑتے ہوئے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ فلم ’پیراسائٹ‘ نے مجموعی طور پر 4 ایوارڈ اپنے نام کیے۔ تاریخ میں پہلی بار انگریزی کے علاوہ کسی دوسری زبان کی فلم ’پیراسائٹ‘ کو بہترین فلم  قرار دیا گیا ہے۔  اس سے قبل تاریخ میں صرف 10 فارن فلموں کو بیسٹ فلم کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا۔

آسکر ایوارڈز میں بہترین اداکار  کا ایوارڈ فلم ’جوکر ‘کے اداکار ہواکوئین فینکس کے نام رہا، رینی زیلویگر نے فلم ’جوڈی‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا، ’فلم ونس اپ آن ٹائم ان ہالی وڈ‘ کے لیے بریڈ پٹ کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا، بہترین ہدایتکارکا آسکر بھی فلم ’پیراسائٹ‘ کے بونگ جون ہو کےنام رہاجبکہ بہترین دستاویزی فلم میں آسکر ’امریکن فیکٹری‘ کے نام رہا۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.