سڈنی(ڈیسک) کورونا کی وبا کے سبب آسٹریلیا میں تاریخی بجٹ خسارے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
آسٹریلوی وزارت خزانہ نے گزشتہ برس 85.8 ارب آسٹریلین ڈالر کے نقصان کا اعلان کیا تھا جبکہ اس سال 184.5 ارب ڈالر کے بجٹ خسارے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حکام کے مطابق آسٹریلیا کو گزشتہ ایک سو سالوں میں اس نوعیت کے بھاری خسارے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔