ریاض(ڈیسک)آسٹریلیا میں مشترکہ زرعی فارم سے پیدا ہونے والی گندم کی پہلی کھیپ سعودی عرب پہنچ گئی۔
آسٹریلیا سے سعودی گندم لانے والا پہلا جہاز دمام کنگ عبدالعزیز بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ۔ سعودی اخبارکے مطابق غلہ جات کے قومی ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 60 ہزار ٹن گندم پہنچ گئی ہے۔ بیرون ملک سعودی زرعی کمپنی سالک نے بیرون ملک سرمایہ کاری کرکے تین لاکھ 55 ہزار ٹن گندم کا معاہدہ کیا تھا۔ قومی ادارے کا کہنا ہے کہ سالک رواں سال کے دوران 3 لاکھ 55 ہزار ٹن گندم درآمد کرے گی۔ یہ گندم چھ جہازوں کے ذریعے پہنچے گی۔ تین جہاز دمام کی کنگ عبدالعزیز بندرگاہ، دو جہاز جدہ اسلامی بندرگاہ اور ایک جہاز جازان بندرگاہ پر پہنچے گا۔غلہ جات کے قومی ادارے کی پالیسی ہے کہ وہ 10 فیصد غلہ بیرون ملک سعودی سرمایہ کاروں کے زرعی فارموں سے خریدے گا۔