You are currently viewing آسٹریلیا میں خالصتان کے حق میں ریفرنڈم، سکھ برادری نے ووٹ ڈالے

آسٹریلیا میں خالصتان کے حق میں ریفرنڈم، سکھ برادری نے ووٹ ڈالے

میلبورن (ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں سکھ برادری کے افراد اپنے علیحدہ ملک خالصتان کے لیے ریفرنڈم میں حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
سکھ پریس ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امید ہے کہ پورا دن سکھ کمیونٹی کے افراد اپنے علیحدہ وطن کے جائز مطالبے کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ پریس کا کہنا ہے کہ سکھ مطالبے کی آسٹریلیا کے مقامی گروپوں نے حمایت کی ہے ۔
عالمی خبر رساں اداروں کےمطابق میلبورن میں ریفرنڈم کے دوران ووٹ ڈالنے والے افراد کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔
ریفرنڈم کے دوران ووٹرز اپنے علیحدہ وطن کے حق میں نعرے بلند کررہےتھے، ان کا مطالبہ تھا کہ بھارت مشرقی پنجاب پر اپنا جبری قبضہ ختم کرے اور خالصتان ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرے، انھوں نے اقوام عالم سے سکھوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کینیڈا، برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ سمیت دیگر کئی ممالک میں خالصتان کے لیے ریفرنڈم اور ووٹنگ منعقد کی جا چکی ہے جب کہ سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کا نقشہ بھی تیار کیا جا چکا ہے۔