You are currently viewing آسٹریلیا سے عبرتناک شکست پر عوام اور میڈیا کی بھارتی ٹیم سے بے رخی

آسٹریلیا سے عبرتناک شکست پر عوام اور میڈیا کی بھارتی ٹیم سے بے رخی

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کرکٹ / کھیل
  • Post last modified:23/11/2023 09:04
  • Reading time:1 mins read

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد عوام اور میڈیا نے بھارتی کرکٹ ٹیم سے منہ موڑ لیا۔
اس بات کا اندازہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے کپتان سوریا کمار یادیو کو بھی اس وقت بخوبی ہوگیا جب ان کی پریس کانفرنس میں صرف 2 صحافی شریک ہوئے۔
آسٹریلیا کے خلاف آج سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے جب سوریا کمار یادیو پریس کانفرنس کے لیے آئے تو انہیں شدید حیرانی کا سامنا کرنا پڑا۔
کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران جہاں ان کے ارد گرد 200 صحافی موجود ہوتے تھے اور اب صرف 2ہی جرنلسٹ ،بہرحال سوریا کمار یادیو سے دونوں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔
سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ورلڈ کپ فائنل ہارنے کے صرف تین دن بعد میدان میں واپس آنا بڑا مشکل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شکست کو بھلانے میں وقت لگے گا، سوریا کمار نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔