You are currently viewing آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ 14 جنوری سے شروع ہو گا

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ 14 جنوری سے شروع ہو گا

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:12/01/2022 15:50
  • Reading time:1 mins read

ہوبارٹ(ڈیسک)آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 14 جنوری سے ہوبارٹ میں شروع ہو گا۔

میزبان ٹیم آسٹریلیا کو5 میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں، ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 275 رنز جبکہ میلبورن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 14 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہوا۔