You are currently viewing آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں بھارتی طلبا کے داخلوں پر پابندی

آسٹریلوی یونیورسٹیوں میں بھارتی طلبا کے داخلوں پر پابندی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:26/05/2023 15:04
  • Reading time:1 mins read

سڈنی(ڈیسک)آسٹریلیا کی کئی یونیورسٹیوں نے دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر پانچ بھارتی ریاستوں کے طلبا کے داخلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وکٹوریہ یونیورسٹی، ایڈتھ کوون یونیورسٹی، ٹورینس یونیورسٹی اور سدرن کراس یونیورسٹی نے گزشتہ ماہ ایجوکیشن ایجنٹس کو ہدایات بھیجی ہیں کہ وہ پنجاب، ہریانہ ،گجرات ، اترا کھنڈاور اترپردیش کے طلباکی بھرتی نہ کریں، اب وکٹوریہ میں فیڈریشن یونیورسٹی اور نیو ساوتھ ویلز میں ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی نے بھی بعض بھارتی ریاستوں کے طلبا کی بھرتی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یونیورسٹیوں نے دھوکہ وہی کے معاملات میں تیزی کے پیش نظربھارتی طلبا کے داخلے فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے طلبا کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے رواں ہفتے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا جس دوران بڑی تعداد میں بھارتی طلبا کی آسٹریلیا میں تعلیم کیلئے آمد کو بھی سراہا گیا تھا تاہم اس دورے کے فوری بعد بھارتی طلبا کے آسٹریلیا میں داخلوں پر پابندی کی خبر بھارت کیلئے ایک دھچکا ہے۔