You are currently viewing آسٹریلوی کرکٹرز اور ان کی فیملی کو ہراساں کیوں کیا جارہا ہے؟ ہربھجن سنگھ

آسٹریلوی کرکٹرز اور ان کی فیملی کو ہراساں کیوں کیا جارہا ہے؟ ہربھجن سنگھ

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کرکٹ / کھیل
  • Post last modified:21/11/2023 21:18
  • Reading time:1 mins read

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے آسٹریلوی کرکٹرز کے اہلخانہ کو آن لائن ہراساں کرنے پر بھارتی شائقین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر شدت پسندوں نے کرکٹرز سمیت ان کے اہلخانہ کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینا شروع کردیں۔
فائنل میں سنچری اسکور کرنے والے ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور شیرخوار بیٹی کو ریپ اور جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔
شدت پسندبھارتیوں نے گلین میکسویل کی بھارتی اہلیہ کو بھی نہ بخشا۔
ان تمام رپورٹس پر بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں لکھا ”آسٹریلوی کرکٹرز کے اہلخانہ کو ٹرولنگ کا نشانہ بنائے جانے کی خبریں انتہائی افسوسناک ہیں“۔
ہربھجن نے لکھا ”ہم نے اچھا کھیلا لیکن فائنل میں آسٹریلیا کی جانب سے بہتر کرکٹ کھیلے جانے کی وجہ سے ہم ہار گئے، بس بات ختم، کھلاڑیوں اور ان کی فیملی کو ہراساں کیوں کیا جارہا ہے؟“
سابق کرکٹر نے مزید کہا ”میں تمام کرکٹ شائقین سے گزارش کرتا ہوں کہ اس طرح کا رویہ بند کریں، عزت اور وقار زیادہ اہم ہیں“۔