You are currently viewing آسٹریلوی ٹی 20 کپتان ایرون فنچ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

آسٹریلوی ٹی 20 کپتان ایرون فنچ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کھیل
  • Post last modified:07/02/2023 13:23
  • Reading time:1 mins read

میلبورن (ڈیسک) آسٹریلیا کی مینز ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ایرون فنچ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ،36 سالہ ایرون فنچ نے 12 سال پر محیط بین الاقوامی کیریئر کو خیر باد کہہ دیا۔
ایرون فنچ نے ایم سی جی میلبورن میں منگل کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ سال کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا یہ صحیح وقت ہے، انہوں نے کہا کہ میں آئندہ سال امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول نویں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک نہیں کھیل سکوں گا۔
انہوں نے کیریئر کے دوران سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بگ بیش لیگ ) بی بی ایل )میں میلبورن رینی گیڈز کے لیے کھیلنا جاری رکھیں گے۔
ایرون فنچ کو 5 ٹیسٹ ،146 ون ڈے اور 103 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 8 ہزار 804 رنز سکور کیے۔ ان کے انٹرنیشنل کیریئر میں 17 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹونٹی سنچریاں بھی شامل ہیں، ایرون فنچ نے 76 ٹی ٹونٹی اور55 ون ڈے میچز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں ۔
ایرون فنچ گزشتہ سال ستمبر میں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے،ایرون فنچ کی قیادت میں متحدہ عرب امارات میں آسٹریلوی ٹیم نے پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 جیتا تھا تاہم وہ گزشتہ سال اپنے ہی ملک میں ہونے والے ورلڈکپ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے۔