You are currently viewing آزاد کشمیر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج، دھرنا، ٹریفک معطل

آزاد کشمیر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج، دھرنا، ٹریفک معطل

مظفر آباد (ڈیسک) آزاد کشمیر میں ایک ہفتے سے مہنگائی، بے روزگاری کے خلاف احتجاج و دھرنے جاری ہیں۔
جان لیوا مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔
پولیس کی کارروائی سے مظاہرین مزید مشتعل ہو گئے جس سے کے باعث تصادم کی کیفیت پیدا ہو گئی، دو طرفہ کشیدگی کے باعث مظاہرین کی جانب سے پتھرائو بھی کیا گیا۔
احتجاج کے دوران پتھر لگنے سے ڈی ایس پی زخمی ہو گئے، مظاہرین نے آزادی چوک پر دھرنا دے دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک معطل ہو گئی۔
دھرنے اور احتجاج کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات پیش آئیں، دھرنا ختم کرانے کے لیے مظاہرین اور انتظامیہ میں مذاکرات کا دور جاری ہے۔