You are currently viewing آزاد کشمیر ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کو سبقت، پی ٹی آئی کو بد ترین شکست

آزاد کشمیر ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کو سبقت، پی ٹی آئی کو بد ترین شکست

آزاد کشمیر (ڈیسک) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کےحلقہ ایل اے 15 باغ ٹو میں ضمنی انتخاب میں تمام 189 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج سامنے آگئے۔
ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ  صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔
تمام 189 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے ضیاء القمر 22 ہزار 35 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج  کے مطابق دوسرے نمبر پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مشتاق منہاس ہیں جنہوں نے 16 ہزار 271 ووٹ حاصل کیے۔
حلقہ ایل اے 15 باغ ٹو کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے ضمیر خان دور دور تک نظر نہیں آئے۔
دو سال قبل مذکورہ نشست پر پی ٹی آئی نے ساڑھے 5 ہزار ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.