You are currently viewing آزاد کشمیر: سیاحوں کی جیپ دریائے نیلم میں جا گری، 3افراد جاں بحق، کئی لاپتہ

آزاد کشمیر: سیاحوں کی جیپ دریائے نیلم میں جا گری، 3افراد جاں بحق، کئی لاپتہ

مظفر آباد (ڈیسک) وادی نیلم میں سیاحوں سے بھری جیپ دریائے نیلم میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ، 4زخمی جب کہ کئی لاپتہ ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق سیر و سیاحت کی غرض سے آئے ہوئے 11سیاح ایک جیپ میں سوار تھے، گاڑی مسافروں کو لے کر کیل جا رہی تھی کہ ایک تنگ موڑ کاٹتے ہوئے دریا میں جا گری۔
مقامی افراد نے دریا سے دو افراد کی لاشیں برآمد کیں جب کہ پانچ زخمی افراد کو قریبی اسپتال پہنچانے کے انتظامات کیے، زخمیوں میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔
جیپ میں ڈرائیور اور کلینر کے علاوہ 11لوگ سوار تھےجو لاہور سے سیاحت کی نیت سے آئے تھے، 6افراد دریا میں لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔