You are currently viewing آرمی چیف کے دورہ امریکا کی قیاس آرائیوں پر پاک فوج کا ردعمل

آرمی چیف کے دورہ امریکا کی قیاس آرائیوں پر پاک فوج کا ردعمل

راولپنڈی (ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورہ امریکا کی قیاس آرائیوں پر پاک فوج کا ردعمل سامنے آگیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے دورہ امریکا کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے دورہ امریکا پر بے بنیاد قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف 5 فروری سے 10 فروری تک برطانیہ کے دورے پر ہیں، آرمی چیف پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلےمیں دورہ برطانیہ پر ہیں۔ یہ کانفرنس دونوں ملکوں کے درمیان فوج کی سطح پرتعاون کیلیے ششماہی تقریب ہے، پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7