راولپنڈی (ڈیسک)آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی نئے نیول چیف کی قیادت میں کامیابی کی نئی جہتوں کو عبور کرے گی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے ملاقات کی اور باہمی ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےایڈمرل امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امید ہے پاکستان نیوی نئے نیول چیف کی قیادت میں کامیابی کی نئی جہتوں کو عبور کرے گی۔
ایڈمرل امجد خان نیازی نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھالی ہے۔ محمد امجد خان نیازی پاک بحریہ کے22ویں سربراہ ہیں۔ انہوں نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔