You are currently viewing آرمی چیف کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے پر وزیرخزانہ کا سخت نوٹس

آرمی چیف کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونے پر وزیرخزانہ کا سخت نوٹس

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات کی غیرقانونی لیک پر سخت نوٹس لے لیا۔ وزارت خزانہ کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس تفصیلات کا لیک ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو معاملے کی فوری تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس نے بھی یہ اطلاعات لیک کی ہیں یہ اس کی سنگین غلطی ہے، 24 گھنٹے کے اندر وزیراعظم کے مشیرریونیو طارق پاشا ذمے داروں کا تعین کرکے رپورٹ دیں اور معاملے کی فوری انکوائری کریں۔