راولپنڈی(اسٹاف رپورٹر) جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں امریکی فوج کےکمانڈرجنرل جان کیمبل کی الوداعی ملاقات۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف اور جنرل جان کیمبل کی ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل کو موثر طور پر آگےبڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل جان کیمبل نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نےنمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ خطےمیں استحکام کےلئےپاک فوج کااہم کردارہے۔بعد ازان جنرل جان کیمبل نےجی ایچ کیومیں یادگارشہداپرپھول چڑھائے