You are currently viewing آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایوان صدر پہنچ گئے

آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ایوان صدر پہنچ گئے

اسلام آباد (ڈیسک) نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ایوان صدر پہنچ گئے۔ جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ان کی علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوگی۔ یاد رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کی سمری آج صدر کو موصول ہوئی تھی۔ صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظوری دی۔ نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emgerging content writter, who is writting for News Pakistan TV for quite some time now.