You are currently viewing آرمی چیف اور ملکی اداروں کیخلاف غلیظ پروپیگنڈا مہم قابل مذمت ہے، وزیر اعظم

آرمی چیف اور ملکی اداروں کیخلاف غلیظ پروپیگنڈا مہم قابل مذمت ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے آرمی چیف اور ملکی اداروں کے خلاف بیرون ملک پروپیگنڈا مہم کی سخت مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیر اعظم نے اپیل کی کہ بیرون ملک پاکستانی ملکی اداروں اور چیف آف آرمی اسٹاف کے خلاف پروپیگنڈا مہم کا حصہ مت بنیں بلکہ ان کے خلاف آواز اٹھائیں۔
انھوں نے کہا کہ اس زہریلی سیاست کو پاکستان کے خلاف بیرون ملک منظم سازش کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنی گندی سیاست میں اداروں اور اداروں کے سربراہوں کو گھسیٹ کر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
انھوں نے وزیر داخلہ سے کہا کہ ملک کے اندر اس قسم کی مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر لگنے والے آرمی چیف کو متنازع بیانات کا نشانہ بنانے والے ملک دشمن ہی ہو سکتے ہیں، قوم ایسے لوگوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.